پی ٹی آئی ایک اور اہم وکٹ گر گئی
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر پنجاب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والی رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شامل ہوگئیں۔ پیٹرن ان چیف آئی پی پی جہانگیر ترین نے انہیں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ منزہ حسن کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے جذبے کے جماعت میں کام کریں گی، ہم لوگ مل کر پاکستان کیلیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس مقصد کیلیے ہم نے تحریک چلائی تھی اس کو آگے بڑھائیں گے۔
ادھر منزہ حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ 3 ہفتے پہلے کہا تھا خود کو پی ٹی آئی سے الگ کر رہی ہوں اور آج استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئی۔
منزہ حسن نے کہا کہ جب پی ٹی آئی جوائن کی تب اس میں ایک یا 2 خواتین ہی تھیں، میں پارلیمنٹ کا حصہ رہی اور اُس وقت اپنی پارٹی کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ میری 26 سال کی سیاسی جدوجہد ہے، پوزیشن چینج کرنا ہر ایک کا حق ہے، یہ سب میرے لیے قابلِ احترام ہیں۔
لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ منزہ حسن کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس
منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن فردوس عاشق اعوان، اسحاق خان خاکوانی اور… pic.twitter.com/3P92MmSchu
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) September 22, 2023