News Views Events

گندھارا کوریڈور مذہبی ہم آہنگی اور ثقافتی سفارتکاری کیلئے اہم سنگ میل ہے، ڈاکٹر رمیش کمار سے جاپانی اور قطری سیاحوں کی ملاقات، گندھارا آرٹ میں خصوصی دلچسپی

0

اسلام آباد : وزیراعظم ٹاسک فورس برائے گندھارا سیاحت کے چیئرمین وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی سے ملاقات میں پاکستان کی سیاحت پر آئے جاپانی یوٹیوبر اور قطر کے سیاح نے گندھارا کوریڈور کے مجوزہ منصوبے کو ثقافتی اور سیاحتی سفارتکاری کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے،

ڈاکٹر رمیش کمار نے غیر ملکی سیاحوں کے وفد کو اسلام آباد میوزیم آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گندھارا آثار قدیمہ پوری دنیا کا مشترکہ ورلڈ ہیریٹیج ہے، پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کو بدھسٹ اکثریتی ممالک کے دارالحکومتوں سے بذریعہ فضائی راستہ منسلک کرنے سے عالمی سیاحوں کی بڑی تعداد ملک بھر میں موجود گندھارا مقامات کی یاترا کرسکے گی۔
غیر ملکی سیاحوں کے وفد نے گندھارا آرٹ کی ترویج و ترقی میں بھی خصوصی دلچسپی لی۔
اس موقع پر قطر میں مقیم جاپانی یوٹیوبر اور سرجن ڈاکٹر ٹاکا ہیرو اوٹو کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پشاور، ٹیکسلا سمیت مختلف مقامات کی بھرپور عکاسی کی ہے، وہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور خلوص سے بہت متاثر ہیں۔ اس موقع پر قطری سیاح نے اس امر کی تائید کی کہ گندھارا کا سینکڑوں سال قدیم ورثہ تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے ہر انسان کیلئے پرکشش ہے، گندھارا کوریڈور کا قیام بین المذاھب ہم آہنگی اور مختلف اقوام کو قریب لانے کا باعث بن سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.