News Views Events

امریکا کا ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

0

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکا نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان نے کہا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل سے متعلق کینیڈین وزیراعظم کے الزامات پر تشویش ہے اب اہم یہ ہے کہ کینیڈا کی تفتیش آگے بڑھے۔

امریکی قومی سلامتی کی ترجمان کے بیان پر برطانوی حکومت کے ترجمان نے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت پر سنگین الزامات پر کینیڈا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاملے پر کینیڈین حکام کی تحقیقات جاری ہیں لہٰذا مزید تبصرہ نامناسب ہوگا۔
واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا،

کینیڈین وزیراعظم نے قتل میں بھارت کےملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتکار کو ملک بدر کردیا ہے جب کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.