News Views Events

کینیڈا نے بھارت کو دنیا میں بری طرح بے نقاب کیا ہے، بلاول بھٹو

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت نے کینیڈین شہری کو کینیڈا میں قتل کیا ہے، کینیڈا کے وزیر اعظم نے بھارت پر بہت بڑا الزام لگایا ہے جس سے بھارت پوری دنیا میں بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہاکہ کینیڈا نے بھارت کو بری طرح بے نقاب کیا ہے، عالمی برادری کب تک بھارت سے جڑے واقعات کو نظر انداز کرتی رہے گی، بھارت پاکستان میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، پاکستان کے دفتر خارجہ کو بھی اس پر واضح بیان دینا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو قیدی نمبر 804 سے کوئی لینا دینا نہیں ان کا مسئلہ صرف مہنگائی ہے۔ میاں نوازشریف کی واپسی کو پیپلز پارٹی خوش آمدید کہتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے ساتھ مل کر اس معاشی بحران کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں۔ مہنگائی ختم کرنے کے لیے ہم نے بینظیر انکم سپورٹ سکیم شروع کی۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں ہوئی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ عوام کو معلوم نہیں کہ مہنگائی کا حل کیسے نکالیں، والدین کی دوائیں کہاں سے لائیں۔ ہر روز کوئی نہ کوئی پیپلزپارٹی میں شامل ہورہا ہے۔ مہنگائی ختم کرنے کا حل صرف پی پی کے پاس ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے والی سکیموں میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتا۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر انتخابی شیڈول جاری کرے۔ ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کی تکمیل کے اصول واضح ہیں۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ سے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کی ڈیٹ نظر نہیں آرہی کہ کب ہے۔ لیول پلیئنگ کی صورتحال سب کو نظر آرہی ہے۔ الیکشن کا تعلق ہم سے نہیں الیکشن کمیشن سے ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ ن سے ہے اسٹیبلشمنٹ سے نہیں۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کا کیس چل رہا، اس میں عدالت کا خود اسٹیک ہے۔ سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھانا خوش آئند ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.