News Views Events

پانچ سال کے دوران کتنے ووٹرز کا اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار جاری

0

اسلام آباد:2018  میں کتنے ووٹرز تھے اور رواں سال میں کتنے ہو گئے؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک پہنچ گئی ہے، 2018ء میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی۔
الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق 2023ء میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 تک پہنچ گئی، 2018ء میں دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی۔
پنجاب میں 2023ء میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 771 تھی۔
سندھ میں 2023ء میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 تھی۔
خیبرپختونخوا میں 2023ء میں میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی۔
بلوچستان میں 2023ء میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 595 تک پہنچ گئی، 2018ء میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 تھی۔
مرد و خواتین ووٹرز کا ڈیٹا بھی جاری
الیکشن کمیشن نے 2018ء اور 2023ء کا مرد و خواتین ووٹرز کا ڈیٹا بھی جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق 2018ء میں ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 839 تھی، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار 570 تھی۔2023ء میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہو گئی ہے۔2018ء میں بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 86 ہزار 253 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 13 ہزار 241 تھی۔2023ء میں بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 29 لاکھ 67 ہزار 790 ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار 804 ووٹرز تک پہنچ گئی۔
خیبرپختونخوا میں 2018ء میں مرد ووٹرز کی تعداد 87 لاکھ 4 ہزار 628 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 66 لاکھ 9 ہزار 541 تھی۔2023ء میں خیبر پختون خوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار 683 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 98 لاکھ 61 ہزار 698 ہو گئی ہے۔
پنجاب میں 2018ء میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 80 ہزار 397 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 374 تھی۔2023ء میں پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 67 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 90 ہزار 515 ہو چکی ہے۔
سندھ میں 2018ء میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 24 لالھ 36 ہزار 924 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 54 ہزار 320 تھی۔
سندھ میں 2023ء میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 44 لاکھ 44 ہزار 722 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 22 لاکھ 8 ہزار 439 ہو گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2018ء میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 496 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 951 تھی۔2023ء میں اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 996 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 558 ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا عمر کے حساب سے ڈیٹا بھی جاری کر دیا۔
ملک میں 18 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال والے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے۔46 سے 55 سال والے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔ملک میں 66 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 88 ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.