اسلام آباد: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ، 3 ڈی ایس پیز سمیت11 پولیس اہلکار زخمی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیناڑی گاؤں میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے نتیجے میں 3 ڈی ایس پیز سمیت 11 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیناڑی گاؤں میں سی ڈی اے کا میرا بیری چونترہ میں آپریشن ،قبضہ مافیا کے خلاف سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کیا ، اسلام آباد پولیس نے آپریشن کیلئے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کی۔
ترجمان نے بتایا کہ قبضہ مافیا کی طرف سے پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا، فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر طاہر نیازی زخمی ہوئے جبکہ پتھراؤ سے متعدد اہلکار زخمی اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، قانون ہاتھ میں لینےوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ایس ایس پی آپریشنز بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔