News Views Events

ایشیا کپ میں کسی ایک کو موردالزام ٹھہرانادرست نہیں،مصباح الحق

0

کراچی(نیوزڈیسک)سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے لیے پاکستان ٹیم میں چھیڑ چھاڑ کا وقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان عالمی کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا،ایشیا کپ جیت کر بھارتی ٹیم مضبوط بن کر سامنے آئی ہے،پاکستان کی کارکردگی کا رونا رونے والے سری لنکا کو دیکھیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی شکست پر افسوس ضرور ہوا لیکن کسی ایک کو موردالزام ٹھہرانادرست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 228 رنزسے شکست صرف کپتان کہ وجہ سے نہیں ہوئی،آپ کی پوری ٹیم کو شکست ہوئی ،غلطیاں ہوئی ہیں، لیکن یہی ٹیم بہتر ہے،تاہم ہمیں اپنی پرفارمنس بہتر کرنی ہے،اس ناکامی سے پاکستان کا اعتماد ضرور متاثر ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ مشکل حالات سے باہر نکلی ہے،مجھے امید ہے یہی ٹیم عالمی کپ میں بہتر کرے گی۔
مصباح نے کہا کہ قومی ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے جواب سلیکشن کمیٹی دے گی،ہمارا اسپن کا شعبہ درست طریقے سے پرفارم نہیں کرسکا،کھلاڑیوں میں کمی نہیں ہے لیکن بہتری کی گنجائش ہے، ان ہی پلیئرز نے ماضی میں بھی پرفارم کرکے دکھایا ہے ،بھارت کی ٹیم اس وقت بہت اچھی ہے،ورلڈکپ ایک نیا ایونٹ ہے، کنڈیشن مشکل ہوگی، 100 سال بعد بھی پاکستان ہارے گا تو آپ مجھ پر ڈال دیں گے ۔
سابق کپتان نے کہا کہ بھارت کی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کرے گی، بھارت میں پاکستانی بیٹنگ کو سپورٹ ملے گی،مکی آرتھر اگر انگلینڈ میں بیٹھے ہیں تو یہ سوال نجم سیٹھی سے کرنا چاہیے،اس وقت صورتحال ایسی ہے کہ اب زیادہ تبدیلی نہیں کرسکتے ،اگر زیادہ تبدیلی کریں گے تو ٹیم کا ماحول خراب ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک بری پرفارمنس پر پینک بٹن نہ دبائیں ،یہی شاداب خان تھا جس نے ماضی میں پرفارمنس دی ہے،یہی ٹیم نمبر ون بھی بنی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.