عدالت کا عمر سرفراز چیمہ کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے جناح ہائوس کیس میں گرفتار سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وکلاءنے عمر سرفراز چیمہ کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمر چیمہ کو ویل چیئر پر عدالت پیش کیا جاتا ہے، وہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج عبہر گل خان نے عمر سرفراز کے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ عمر سرفراز چیمہ پر عسکری ٹاور اور جناح ہاوس حملہ کا الزام ہے،عسکری ٹاور حملہ کا تھانہ گلبرگ میں مقدمہ نمبر 1271/23 درج ہے جبکہ جناح ہاؤس حملہ کا تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے،اینٹی کرپشن پنجاب نے 10 مئی 2023 کو عمر سرفراز چیمہ کو ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا۔