News Views Events

دنیاکے ذہین ترین پرندے کونسے ہیں؟

0

قدرت نے اس دُنیا میں ایسے حیرت انگیز پرندے پیدا کیے ہیں جو اپنی منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے سب سے ذہین ترین پرندے کون سے ہیں؟ اگر نہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
دنیا کے ذہین ترین پرندے کونسے ہیں؟
پرندوں میں کوے سب سے عقلمند سمجھے جاتے ہیں، کوے جانتے ہیں کہ کس طرح سوچنا، سیکھنا اور احساس کرنا ہے، وہ اپنے دشمنوں کو ہر حال میں پہچان لیتے ہیں۔
دنیا کے ذہین ترین پرندے کونسے ہیں؟
ووڈپیکر فنچ (woodpecker finch) دوسرا ذہین ترین پرندہ ہے اس کی چونچ چھوٹی ہوتی ہے۔
یہ پرندہ اپنی مضبوط اور خطرناک چونچ کی مدد سے ڈش اینٹینا، گھروں کے شیشے اور دیگر دھاتی اشیا کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

رُک (Rook) کا شمار بھی ذہین ترین پرندوں میں ہوتا ہے، دراصل یہ ایک قسم کا کوا ہوتا ہے، اس میں یہ قابلیت ہوتی ہے کہ وہ آسان مسائل حل کر لیتا ہے۔
ریڈ بلڈ چاؤ (Red billed Chough) کو بہت ہوشیار پرندہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ وہ کسی چیز کو توڑنے کے لیے چیزوں کو آلے کے طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جیک ڈاؤ (Jackdaw) کو بھی دنیا کا عقلمند پرندہ سمجھا جاتا ہے، دراصل یہ بھی ایک قسم کا کوا ہی ہوتا ہے، اس کو چھوٹے سفید سر کا کوا کہا جاتا ہے۔
پہاڑی کوے (Raven) کا شمار بھی عقلمند پرندوں میں ہوتا ہے، وہ اپنی کالی آنکھوں اور کالے پروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔

میگپی (Magpie) کو یورپی پرندہ بھی کہا جاتا ہے اور یہ پرندہ بھی اپنی عقلمندی کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.