News Views Events

سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، صدرعلوی

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو چین، وینزویلا اور کولمبیا کے سفرا نے اسناد سفارتکاری پیش کردیں۔ صدر نے چین سے تجارت، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

صدرمملکت عارف علوی نے پاکستان میں چین کے نامزد سفیر چیانگ زئے دُنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین قابل اعتماد اور آزمودہ دوست ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سی پیک کے تحت تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔
صدر مملکت سے وینز ویلا کے نامزد سفیر ہوزے رافیل سلوا اپونٹے نے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان وینز ویلا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔
عارف علوی سے کولمبیا کے نامزد سفیر جولیو اینیبل ریانو ویلا نڈیا نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے سفرا کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.