پاکستانی نژاد افضل خان شیڈو بزنس اینڈ ٹریڈ منسٹرمقرر،راجہ شکیل حیدر کی مبارکباد
مانچسٹر(نیوزڈیسک)لیبر پارٹی نے اپنی شیڈو کابینہ میں ردو بدل کر کے پاکستانی نژاد رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کو شیڈو وزیر بزنس اینڈ ٹریڈ مقرر کیا ہے،ان کی نئی تقرری سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور مسلم کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس سلسلے میں چیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل راجہ شکیل حیدر خان نے افضل خان کی بطور بزنس اینڈ ٹریڈ شیڈو وزیر بننے پر مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ برطانیہ اور پاکستان کے ہر شعبہ خاص طور بزنس اینڈ ٹریڈ کیلئے مزید کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ افضل خان کی تقرری سے مسلم ممالک اور برطانیہ کے تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔راجہ شکیل حیدر نے امید ظاہر کی کہ افضل خان اپنے تجربات کے ذریعے مسلم ممالک اور برطانیہ کے بزنس اور ٹریڈ کیلئے نئی راہیں کھلوانے میں ممدد و معاون ثابت ہوں گے۔