News Views Events

چین کا حالیہ جی 20 سمٹ میں تعمیری کردار رہا ہے ،عالمی ماہرین

0

بین الاقوامی امور کے ماہرین نے کہا کہ چین نے عالمی مالیاتی بحران کے تناظر میں سب سے اہم عالمی اقتصادی گورننس میکانزم کی تشکیل کے لئے جی 20 پلیٹ فارم کو فروغ دینے میں قابل ذکر کردار ادا کیا ہے۔ چین ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مزید بلند کرنے اور جی 20 میکانزم کے ذریعے مضبوط اور پائیدار عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بھی پرعزم ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ماہرین کے خیال میں سمٹ کے دوران چین نے افریقی یونین کو جی 20 کا مستقل رکن بننے میں اہم کردار ادا کیا جس سے عالمی اقتصادی گورننس میکانزم میں ترقی پذیر ممالک کی آواز میں مزید اضافہ ہوا جو اس اجلاس کا ایک اہم نتیجہ ہے۔
چین نے جی 20 کے رکن ممالک سمیت بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ یکجہتی، مکالمے اور تعاون کے جذبے کو برقرار رکھیں اور تقسیم اور محاذ آرائی کی مخالفت کریں، جو گلوبل ساؤتھ کے ممالک سمیت ترقی پذیر ممالک کے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔اجلاس کے نتائج عالمی موسمیاتی تبدیلی کے تعاون کو فروغ دینے میں بھی چین کے کردار کی توثیق کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.