سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کی درخواستوں پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں ان کیمرہ سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قابل سماعت ہونے کے خلاف پروسیکیوشن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
اسپیشل پروسکییوٹر شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا اوراسپیشل پروسیکیوٹرز نے دلائل دیے۔
عدالت نے پروسیکیوشن کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ سماعت میں وقفے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلا کو درخواست میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسد عمر کی درخواست ضمانت الگ سنی جائےگی۔
عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔