News Views Events

ایشیا کپ:پاک بھارت میچ آج بھی بارش کی نذرہوگیا تو کیا ہوگا؟

0

ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد آج پیر کو ایک مرتبہ پھر سے ریزرو ڈے یعنی اضافی دن پر شروع ہوگا۔
اتوار کو کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 24.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم میچ میں بارش نے رکاوٹ ڈال دی جس کے باعث اتوار کو یہ مقابلہ جاری نہیں رہا سکا۔
اگر کولمبو کے آج کے موسم کی بات کی جائے تو شائقینِ کرکٹ کے لیے خبر کوئی اچھی نہیں ہے کیونکہ میچ کے بارش سے متاثر ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
موسم کی خبروں کی ویب سائٹ ’ایکیو ویدر‘ کے مطابق پیر کی دوپہر میں کولمبو پر بادل چھائے رہیں گے جبک دن کے وقت چھ گھٹنے بارش ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح رات کے وقت کولمبو میں دو گھنٹے بارش برسنے کا امکان ہے جبکہ آسمان بادلوں سے بھرا رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق کولمبو میں پیر کو دوپہر دو بجے بارش ہونے کے 90 فیصد امکانات ہیں جبکہ شام کے بعد بارش ہونے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔
یہاں ایک بات یاد رہے کہ اگر دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچ بارش کے بعد منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے تین جبکہ بھارت کا ایک پوائنٹ ہوگا۔
خیال رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پیر کو ریزرو ڈے پر پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
اس سے قبل دو ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان پالیکیلے میں کھیلا گیا ایشیا کپ کا گروپ میچ بھی بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.