News Views Events

انتخابات میں تاخیر ملک میں عدم استحکام کا باعث بنے گی۔میاں منیر ہانس

0

انتخابات میں تاخیر ملک میں عدم استحکام کا باعث بنے گی۔میا ں منیر ہانس
ملکی معاشی حالات بد سے بدتر ہوچکے ‘معاشی بحران مزید ریاستی اداروں کے اندر بحرانوں کا باعث ہوگا۔ صدر پی پی پی گلف
لاہور( )پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر ملک میں سیاسی غیر یقینی اور عدم استحکام کا باعث بنے گی، جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارا آئین الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ وہ اسمبلی تحلیل ہونے کے90 دنوں کے اندر عام انتخابات کرائے، ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی حالات بد سے بدتر ہوچکے معاشی بحران مزید ریاستی اداروں کے اندر بحرانوں کا باعث ہوگا،مہنگائی کے ستائے عوام اب اپنا رونا کس کے آگے روئیں۔میاں منیر ہانس نے کہا کہ عوام فاقہ کش دو وقت کی روٹی سمیت تعلیم علاج اور انصاف کو ترستے خستہ حالی کا شکار ہیں ۔پیپلز پارٹی اپنے بنیادی منشور کے تناظر میں لائحہ عمل تیار کرکے عوامی حمایت کی مکمل اصلاحات کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کی طرح بر سر اقتدار آکر روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پر عمل پیرا ہوگی اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.