News Views Events

ایشیا کپ:پاک بھارت میچ سے متعلق پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل نے ہاں کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں بارشوں کے تناظر میں کئی بار اعتراضات اٹھائے تھے اور بارش کی پیش گوئی اور ایونٹ کی ری شیڈولنگ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اب اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 10 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ کا ریزرو ڈے دیا جائے گا۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ 10 ستمبر کو اگر مکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا اور میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔
اگر میچ ریزرو ڈے پر جاتا ہے تو پھر بھارت کو بیک ٹو بیک میچز کھیلنا ہوں گے کیونکہ ایشیا کپ میں بھارت اور سری لنکا کا میچ 12 ستمبر کو شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ کولمبو میں ایشیا کپ سُپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے جس کے لیے پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولمبو میں ہی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ میں 2 ستمبر کو پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا پاک بھارت میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.