News Views Events

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کریش کرگئی، انڈیکس 1700 پوائنٹس گرگی

0

ا
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکس چینج کریش کرگئی، پی ایس ایکس جمعرات کو شدید مندی کا شکار ہو کر 1700 پوائنٹس گرگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کریش کر گئی، انڈیکس 1700 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار پوائنٹس کی حد بھی گنوا بیٹھا، ہنڈریڈ انڈیکس گر کر 44 ہزار 964 پوائنٹس پر آگیا۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی، ڈالر اور شرح سود بڑھنے کے خطرات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 30 پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر تاریخ میں پہلی بار 305 روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی 305.75 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.