News Views Events

ق لیگ نے اے این پی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی اہم وکٹیں گرادیں

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )اور آل پاکستان مسلم لیگ کی اہم وکٹیں گرادیں ۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے رہنما اور پختون ایس ایف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات انجینئر مطیع اللہ خان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما شیخ اعجاز نے مسلم لیگ (ق) اسلام آباد کے صدر رضوان صادق خان سے ملاقات کی اور دونوں رہنمائوں نے مسلم لیگ (ق) میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر ملک عمران اور فیڈرل کیپٹل خواتین ونگ کی صدر سیدہ فردوس بھی موجود تھیں۔رضوان صادق خان نے پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین کی شرافت پر مبنی سیاست کو اجاگر کیا اور عوام کی بہتری ،خدمت اور کرپشن سے پاک سیاست کو ملک کی اشد ضرورت قراردیا۔رضوان صادق خان نے پارٹی میںشمولیت اختیار کرنے والے دونوں رہنمائوں کا خیر مقدم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.