News Views Events

سانحہ جڑانوالہ ،نیویارک میں پاکستانی مسیحیوں کا احتجاج،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

0

سانحہ جڑانوالہ ،نیویارک میں پاکستانی مسیحیوں کا احتجاج،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد/نیویارک(): سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل نے سانحہ جڑانوالہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مکمل طور پر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور مذہبی آزادی مہیا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ،حکومت سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو توہین رسالت کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لاکر فوری طور پر سزا دے تا کہ اقلیتوں کے خلاف مستقبل میں دوبارہ کوئی اس طرح کا قدم نہ اٹھا سکے ۔ان خیالات کا ظہار اکرم مسیح گل نے یونائیٹڈ پاکستانی امریکن کرسچن کمیونٹی کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ہیڈ کوآرٹرز کے سامنے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کےلئے منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے کیا۔ اس موقع پر پاسٹر طارق رحمت، ولیم شہزاد، زیبا گل ، فادر الیاس گل ، پاسٹر پرویز کھوکھر ودیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ احتجاجی مظاہرہ کے بعد اقوام متحدہ میں سانحہ جڑانوالہ کی مذمت، ملزمان کو فوری سخت سزا اور مذہبی آزادی کو یقنی بنانے کے حوالے سے یاداشت بھی پیش کی گئی ۔اکرم گل نے مزید کہا کہ بائبل مقدس کی بے حرمتی ،چرچوں اور مسیحیوں کے گھروں کو بار بار جلانا ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ پر سمجھوتہ کیا جا رہا ہے لہذا کرسچن ممالک سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان میں مقیم مسیحیوں کو اپنے ملکوں میں پناہ فراہم کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.