News Views Events

پاکستانی سفیر احمد فاروق کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین سے ملاقات

0

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعال سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.

سعودی کرکٹ فیڈریشن نے پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی عرب میں بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارک باد دی.

اس موقعہ پر دونوں کے درمیان کرکٹ کے امور پر گفتگو کی گئی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلقہ تبادلہ خیال ہوا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.