News Views Events

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل اور رہائی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

0


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل اور رہائی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل 22 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کرکے رہائی کی درخواست بھی 22 اگست ہی کوسماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
اس کے علاوہ پولیس کی ناقص تفتیش اور بغیر تیاری عدالت پیش ہونے کا کیس 24 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت نے ایس پی اور ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ عدالتی حکم پر ایس پی انڈسٹریل ایریا نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروادیا تھا جب کہ ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا نے تاحال جواب جمع نہیں کروایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.