News Views Events

اسلام آباد، پولیس انسپکٹر کاسسرالیوں پر تشدد ، میاں بیوی شدید زخمی

سالے کی ناک اور اس کی بیوی کا پاوں فیکچر ہو گیا ، جان سے مارنے اور گرفتار کرنے کی دھمکیاں

0

اسلام آ باد ()
اسلام آ باد پولیس کے انسپکٹر نے زمین کے تنازع پر سسرالیوں پر تشدد کرتے ہوئے سالے اور اس کی بیوی کو شدید زخمی کر دیا، دونوں میاں بیوی کو جان سے مارنے اور گرفتار کرنے کی دھمکیا ںبھی دیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رمنہ کے انسپکٹر ابرار حسین نے اسلام آ باد کے علاقے گولڑہ ریلوے اسٹیش کے قریب سیکٹر ای 13 میں اپنے سسرال کی زمین پر زبر دستی قبضہ کی کوشش کی تو ان کے سالے شہباز حسین نے اس کو روکا جس پر ابرار حسین تعیش میں آگیا اور اس نے شہباز حسین اور اس کی بیوی کو شدید تشدو کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں شہباز حسین کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اس کی بیوی کا سر پھٹ گیا اورپاوں فیکچر ہو گیا ۔متاثرین نے کہا ہے کہ انسپکٹر ابرار حسین ہمیں مسلسل جانے سے مارنے اور تھانے میں بند کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے، سسر کو بھی حراساںکر کے ساری زمین ہتھیانا چاہتا ہے۔متاثرین نے مزید کہاہے کہ انسپکٹر ابرار حسین کے کہنے پرپر پولیس میں بھی ہماری شنوائی نہیں ہو رہی ،ہماری حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے اور انسپکٹر ابرار حسین کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.