ویانا میں 2025 کے اقوام متحدہ کے چائنیز ڈے کا آغاز
آسٹریا کے شہر ویانا میں 2025 کے اقوام متحدہ کے چائنیز ڈے کی سرگرمیوں کا چار روزہ سلسلہ شروع ہوا۔ افتتاحی تقریب میں ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، مستقل نمائندوں، سینئر سفارتکاروں اور بین الاقوامی اہلکاروں سمیت 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور ویانا میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لئے چین کے مستقل مندوب لی سونگ نے چینی تحریر اور چینی ثقافت کی وراثت اور ترقی کا تعارف پیش کیا۔ لی سونگ نے کہا کہ 80 سال پہلے، چین وہ اولین ملک تھا جس نے اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کیے تھے، اور چینی برش کے ساتھ عالمی تاریخ میں ایک رنگا رنگ صفحہ لکھا تھا. چین اقوام متحدہ کے اختیار و حیثیت اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔
تقریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے قدیم دور کی بانس کی پٹیوں پر لکھی ہوئی تحریر ، روایتی چینی پینٹنگز اور خطاطی کی نمائش دیکھی۔