News Views Events

"اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری! خصوصی عدالتیں، فوری انصاف اور 4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کا سنگِ میل”

0

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن 2025 کے انعقاد کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا، مسائل سننا اور ان کا حل تلاش کرنا ہے۔

 

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

پیر کو یہاں جناح کنونشن سینٹر (جے سی سی) میں اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ریاستی مہمان قرار دیتے ہوئے گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تقریب کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سننا اور ان کا حل تلاش کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یہ ایک اہم تقریب ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کنونشن کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔

 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سے پہلے کبھی اتنی جوش و جذبے سے اس طرح کنونشن نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جارہا ہے، پہلی بار ترسیلات زر 4ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے خصوصی بل پاس کیا اور اب یہ قانون پنجاب میں بھی قانون بن گیا ہے جس سے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔

اب سمندر پار پاکستانیوں کے لئے خصوصی عدالتیں بنائی جائیں گی جو 90 دن میں فیصلہ دیں گی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ہر پیشی کے لئے پاکستان نہیں آنا پڑے گا۔ چوہدری سالک حسین نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.