امریکہ اور ایران کا 19 اپریل کو دوبارہ ملاقات پر اتفاق
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ویٹکوف اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت ‘باہمی فائدہ مند نتائج کے حصول کی جانب ایک قدم تھی اور فریقین نے 19 تاریخ کو دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
ویٹکوف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹرمپ کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جائے۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت بہت مثبت اور تعمیری رہی۔
12 اپریل کی سہ پہر ایران اور امریکہ کے درمیان پابندیوں کے خاتمے اور جوہری مسئلے پر بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور عمان میں اختتام پذیر ہوا۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بات چیت باہمی احترام اور تعمیری ماحول میں ہوئی اور دونوں فریقوں نے عمانی وزیر خارجہ کے ذریعے ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے اور ایران کے پرامن جوہری پروگرام جیسے معاملات پر اپنی اپنی حکومتوں کے موقف سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔