News Views Events

پہلا سالانہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

0

 

اسلام آباد: پہلا سالانہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج سے اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں شروع ہو رہا ہے، جو 13 اپریل سے 16 اپریل تک جاری رہے گا۔

کنونشن میں دنیا بھر سے 500 سے زائد اوورسیز پاکستانی نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین ہوں گے، جو کنونشن کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

کنونشن کے پہلے روز شریک مہمانوں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کرانے کے لیے لوک ورثہ کا خصوصی دورہ کروایا جائے گا۔

چار روزہ اس کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا، حکومتی پالیسیوں سے آگاہی فراہم کرنا اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار کو مزید فعال بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.