پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات، چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر منتخب
چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری پنجاب،طارق حسن مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب، تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے، ایک قرارداد کے ذریعے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنازئر، غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا
اسلام آباد:سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قرآن ہمارا منشور ہے، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں اور خدمت کی سیاست کریں۔پاکستان مسلم لیگ نے ملک بنایا تھا، یہی جماعت ملک کو بچائے گی،ایک مرتبہ پھر پارٹی کا صدر منتخب کرنے پر جنرل کونسل کے اراکین کا شکریہ،تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو مسلم لیگ ہاؤس میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔پارٹی کی مرکزی اور صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں سینئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین، پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین،چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد،سیکرٹری جنرل طارق حسن خان، سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفیٰ ملک، رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان، مرکزی عہدیداران، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز، مختلف ونگز کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور ملک بھر سے مرکزی جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔
جنرل کونسل کا اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے طلب کیا گیا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں جنرل کونسل کے اراکین نے چوہدری شجاعت حسین کو آئندہ تین سالوں کے لئے مرکزی صدر، چوہدری سالک حسین کو مرکزی سینئیر نائب صدر،چوہدری شافع حسین کوپنجاب کا جنرل سیکرٹری اور طارق حسن کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کیاگیا۔ تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
جنرل کونسل کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے آئندہ تین سالوں کے لئے ڈاکٹر محمد امجد کو مرکزی چیف آرگنائزر اور غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں کے مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے مزمتی قراردادیں پیش اور منظور کی گئیں۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن الحکیم ہمارا منشور ہے۔پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس اور انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ایک مرتبہ پھ