گلگت تیار ہو جاؤ – لیجنڈ آ رہا ہے!
اسلام آباد: (اپنا وطن)
پاکستان کرکٹ کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی 17 اپریل کو کشمیر سپریم لیگ کے ٹرائلز کے لیے گلگت پہنچ رہے ہیں!
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ کشمیر سپریم لیگ کے ٹرائلز کے آغاز کے سلسلے میں 17 اپریل کو گلگت پہنچیں گے ۔
گلگت ڈویژن کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی مہارتیں دکھانے اور شاہد آفریدی جیسے لیجنڈ کے سامنے خود کو منوانے کا بہترین موقع میسر آ رہا ہے۔
یہ آپ کا موقع ہے کہ آپ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور خود کو ایک بڑے پلیٹ فارم پر منوائیں۔
شاہد آفریدی کی موجودگی میں کھیلنے کا موقع قسمت والوں کو ملتا ہے۔