News Views Events

چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت

اسرائیل کے اقدامات نے شام کی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، چینی عہدیدار

0

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے  ناظم الامور گینگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں  گذشتہ ہفتے شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت  کرتے ہوئے  اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے اور جلد از جلد شامی علاقے سے دستبردار ہو۔جمعہ کے روز  گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات نے بین الاقوامی قوانین  بلکہ شام کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو  افواج کے انخلا سے متعلق 1974 کے معاہدے کی  پاسداری  کرنی  چاہئے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ  چین شام کی  عبوری انتظامیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ساحلی علاقوں میں پرتشدد واقعات کی تحقیقات کو شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھائے اور  عالمی برادری کی نگرانی کو قبول کرے۔ان کا کہنا تھا کہ  شامی عبوری انتظامیہ کو انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر تے ہوئے ای ٹی آئی ایم سمیت سلامتی کونسل کی طرف سے فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں  پر کاری ضرب لگانے میں ٹھوس اقدامات  اٹھانے چاہئیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.