News Views Events

نئی قیادت پارٹی کو مضبوط بنائے گی، ڈاکٹر شوکت علی کی رضوان صادق اور چوہدری جہانگیر کو مبارکباد

0

اسلام آباد/برمنگھم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن میں رضوان صادق خان کے صدر اور چوہدری جہانگیر کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت علی نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں ڈاکٹر شوکت علی نے دونوں رہنماؤں کو بلا مقابلہ کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قیادت پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ رضوان صادق اور چوہدری جہانگیر اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پارٹی کو گراس روٹ سطح تک فعال بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں مستحکم اور منظم قیادت وقت کی اہم ضرورت ہے، اور نومنتخب رہنما اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.