یورپی یونین نے امریکہ پر 25 فیصد جوابی محصولات عائد کرنے کی منظوری دے دی
یورپی یونین نے امریکہ پر 25 فیصد جوابی محصولات عائد کرنے کی منظوری دے دی
یورپی یونین کے رکن ممالک نے امریکہ کی ” ریسیپروکل ٹیرف ” پالیسی کے جوابی اقدامات کے پہلے دور کی منظور ی دی ہے جس سے امریکی مصنوعات کی ایک رینج پر 25 فیصد تک محصولات عائد کیے جائیں گے۔موجودہ دور بنیادی طور پر امریکی اسٹیل اور ایلومینیم محصولات کے خلاف جواب ہے۔
اے ایف پی کے مطابق متعلقہ متن میں شامل اشیاء کی مالیت تقریباً 21 ارب یورو تھی ۔محصولات کے تابع اشیاء میں سویابین، پولٹری، چاول، پھل، میوے، لکڑی، ٹیکسٹائل وغیرہ شامل ہیں۔ اشیاء کی پہلی کھیپ پر ٹیرف کا اطلاق 15 اپریل سے ہوگا، دوسری کھیپ پر اطلاق 16 مئی اور تیسری کھیپ کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔