News Views Events

چینی وزیر اعظم کی یورپی کمیشن کی صدر سے گفتگو، تعلقات مضبوط بنانے پر زور

0

بیجنگ:چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے یورپی کمیشن کی صدر وان ڈیر لیین کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ لی چھیانگ نے کہا کہ رواں سال چین اور یورپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ چین یورپ کے ساتھ سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو وسعت دینے، اور باہمی خدشات کو مکالمے اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر تیار ہے تاکہ چین-یورپ تعلقات کو مسلسل آگے بڑھایا جا سکے۔ چین اور یورپی یونین کو مواصلات اور تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے باہمی کھلے پن کو بڑھانا چاہئے ، آزاد اور کھلی تجارت اور سرمایہ کاری کو برقرار رکھنا چاہئے ، اور دونوں فریقوں اور عالمی معیشت میں مزید استحکام اور یقین پیدا کرنا چاہئے۔ چین اپنی معیشت کی پائیدار اور صحت مند ترقی کو برقرار رکھنے میں پورا اعتماد رکھتا ہے ،کھلے پن کو غیر متزلزل طور پر وسعت دیتا رہے گا ، دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنائے گا اور ترقی کے مواقع کا اشتراک کرے گا۔
وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپ-چین تعلقات میں تسلسل اور استحکام برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ اضافی ٹیرف نے بین الاقوامی تجارت کو شدید متاثر کیا ہے۔ یورپ اور چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، جو دونوں فریقوں اور عالمی مفادات کے مطابق ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.