News Views Events

عمران اشرف کی بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری، پوسٹر نے دھوم مچا دی

0

لاہور: پاکستانی اداکار عمران اشرف بھارتی پنجابی فلم "اینہ نو رہنا سہنا نی آؤندا” کے ساتھ اپنے بھارتی فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق عمران اشرف اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز پنجابی مزاحیہ فلم اینا نوں رہنا سہنا نئیں آوندا میں مرکزی کردار سے کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے شائقین میں خوب جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ یہ فلم بیرونِ ملک مقیم طلباء کی زندگی، مشکلات اور مزاح سے بھرپور داستان بیان کرے گی۔
اس فلم کی ہدایت کاری روپن بان اور سرندر اروڑا نے کی ہے، جو ایک جذباتی اور مزاحیہ کہانی کے ذریعے ناظرین کو محظوظ کرے گی۔ عمران اشرف کے ساتھ مشہور پنجابی اداکار جسی گل بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے، اور دونوں کی جوڑی اسکرین پر دھوم مچانے کو تیار ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رنجیت بوا، مندی ٹاکر، ناصر چنیوٹی، نرمل رشی، سپنا پبی، رویندر مند اور سنگتار بھی شامل ہیں۔ یہ فلم پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کو ایک ساتھ لا کر ایک خوبصورت ثقافتی میل جول پیش کرے گی۔یہ فلم 16 مئی 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.