News Views Events

"چین میں کالج گریجویٹس کے لیے اعلیٰ معیار کے روزگار کا مربوط سروس سسٹم متعارف”

0

حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے "عام کالجوں اور یونیورسٹیوں کے گریجویٹس کے لئے اعلی معیار کے روزگار کے سروس سسٹم کی تعمیر کو تیز کرنے کے بارے میں دستاویز ی رائے” جاری کی ہے ، جس میں کالج گریجویٹس کے اعلی معیار اور مکمل ملازمت کو فروغ دینے کے لئے سروس سسٹم کی تعمیر کے انتظامات کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق تربیت اور فراہمی، روزگار کی رہنمائی، ملازمت کی تلاش و بھرتی کے حوالے سے مدد، نگرانی ،تشخیص اور دیگر خدمات کے پورے سلسلے کو بہتربنایا جائےگا ،اور مزید ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔ رسد اور طلب کو مربوط کرنے کے میکانزم کو بہتر بنایا جائےگا تاکہ روزگار کے معیار اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے.دستاویز میں پیش کیا گیا ہے کہ 3 سے 5 سال کی مسلسل کوششوں کے بعد، چین میں بنیادی طور پر خدمت کا ایک ایسا نظام قائم کیا جائےگا، جو تمام ملازمین کا احاطہ کرتا ہے، مکمل افعال اور مضبوط حمایت رکھتا ہے، اور کالج گریجویٹس کے اعلی معیار اور مکمل ملازمت کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس ضمانت فراہم کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.