News Views Events

ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن، طارق حسن نئے سیکرٹری جنرل نامزد:قیادت کا اعتماد، ساتھیوں کی مبارکبادیں

0

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں طارق حسن کو نیا سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا ہے۔ اس تقرری کے بعد طارق حسن باقاعدہ طور پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق حسن جیسے باشعور، تجربہ کار اور وفادار رہنما کی نامزدگی پارٹی کے لیے ایک مضبوط قدم ہے۔
اس خوشی کے موقع پر پارٹی رہنماؤں نے نہ صرف مبارکباد دی بلکہ ایک مختصر مگر پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی، جہاں رہنماؤں نے مٹھائی کھلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈاکٹر امجد، رضوان صادق خان، مصطفیٰ ملک، محترمہ بیگم صاحبہ سمیت دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔
سینئر رہنما ڈاکٹر امجد نے کہا کہ "طارق حسن کی نامزدگی ق لیگ کی قیادت کا درست فیصلہ ہے، ان کی سیاسی فہم اور عملی تجربہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرے گا۔”
رضوان صادق خان نے کہا کہ "ہمیں خوشی ہے کہ پارٹی کی قیادت نوجوان اور فعال رہنماؤں کے ہاتھ میں آ رہی ہے، طارق حسن ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔”
مصطفیٰ ملک نے کہا کہ "میں طارق حسن کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔ وہ پارٹی کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہے ہیں اور ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔”
محترمہ انیلہ ایاز نے کہا کہ خواتین ونگ کو بھی اس فیصلے سے بہت تقویت ملی ہے اور وہ طارق حسن کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گی۔
سیاسی حلقے اس تقرری کو ق لیگ کے اندرونی اتحاد اور تنظیم نو کی جانب مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔ طارق حسن کی نامزدگی نہ صرف ایک انفرادی اعزاز ہے بلکہ پوری پارٹی کی متحرک قیادت کی علامت بھی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.