News Views Events

چین 2035 تک زرعی سپر پاور بننے کے لیے پُرعزم

0

بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے حال ہی میں”ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)”جاری کیا ہے۔ منصوبے میں پیش کیا گیا ہے کہ 2035 تک زراعت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوگی۔ دیہی علاقوں کے جامع احیائ میں فیصلہ کن پیش رفت ہوگی، زرعی جدت کو بنیادی طور پر عملی جامہ پہنایا جائےگا اور دیہی علاقے بنیادی طور پر جدید طرز زندگی سے آراستہ ہوں گے۔اس صدی کے وسط تک چین ایک جامع زرعی طاقت کے طور پر ابھرےگا۔ دیہی علاقوں کے احیاء اور جدید کاری کو ہمہ جہت طریقے سے عملی جامہ پہنایا جائےگا۔

ان اہداف کو پورا کرنے کے لئے اس منصوبے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چین میں غذائی تحفظ کی بنیاد کو ہمہ جہت طریقے سے مضبوط بنایا جائے۔ تمام شعبوں میں زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدید ترین آلات و مشینری کو فروغ دیتے ہوئے زرعی ترقی کے حوالے سے ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کے حصول کو تیز کیا جائے۔ پورے عمل میں زراعت کے جدید انتطامی نظام کو بہتر بناتے ہوئے چھوٹے کسانوں اور جدید زراعت کے درمیان ربط کو فروغ دیا جائے۔ پورے سلسلے میں زرعی صنعتی نظام کی اپ گریڈیشن کو فروغ دیا جائے اور زراعت کے جامع فوائد کو بہتر بنایا جائے۔ بیرونی ممالک کے ساتھ زرعی تعاون کو مزید گہرا کیا جائے اور زراعت میں بین الاقوامی مسابقت میں نئی برتریاں پیدا کی جائیں۔ اعلی معیار کے رہائش اور روزگار دوست خوبصورت دیہاتوں کی تعمیر کو فروغ دیتے ہوئے دیہی علاقوں کے جدید معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے ۔ شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی کو فروغ دیتے ہوئے دونوں علاقوں کے درمیان فرق کو کم کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.