چین میں تعطیلات کے دوران سفری سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ
بیجنگ:چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق تین روزہ چھنگ منگ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں تقریباً 790 ملین بین العلاقائی اور یومیہ اوسطاً 264 ملین ٹرپس ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہ ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق، تقریباً 53.776 ملین ٹرپس بذریعہ ریل ہوئے ، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.2 فیصد زیادہ ہیں ۔ ایک ہی دن میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 20.093 ملین تک پہنچی ۔ آبی راستوں سے ٹرپس کی تعداد تقریباً 3.204 ملین رہی جس میں روزانہ کی اوسط تعداد 1.068 ملین تھی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ ہے۔ان تعطیلات میں ائر ٹرپس کی کل تعداد تقریباً 5.582 ملین رہی جس میں روزانہ کی اوسط تعداد 1.861 ملین تھی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10.9 فیصد زیادہ ہے۔