News Views Events

چین کا غیر ملکی زرمبادلہ  16 ماہ  سے مسلسل 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ پر مستحکم 

0

 

بیجنگ : چین کے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے مارچ کے اختتام تک، چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 3,240.7 بلین  ڈالر تھا، جو فروری کے اختتام سے13.4 بلین ڈالر زیادہ ہے، جس میں 0.42 فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16 ماہ  سے  مسلسل 3.2 ٹریلین ڈالر سے زیادہ پر مستحکم رہا ہے۔ مارچ  2025 میں، مجموعی طور پر  چینی معیشت میں مستقل  ترقی اور استحکام دیکھا گیا ہے ۔ موجودہ اور نئی پالیسیوں کے ایک مجموعے نے  موجودہ تسلسل کو برقرار رکھا  ہو اہے  جس میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا گیا ہے  جو   غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر  کو نسبتاً  مستحکم رکھنے کے لیے ایک بنیادی عنصر  فراہم کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.