News Views Events

عمران خان توہم پرست ہو گئے تھے: نعیم بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

0

اسلام آباد:سینئر وکیل نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نعیم بخاری نے کہا کہ میں اگر بانی پی ٹی آئی کا مشیر ہوتا تو انہیں یہ مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں، وہ فواد چوہدی کو کیسے منتخب کرسکتے ہیں اور بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟
اینکرپرسن پارس جہانزیب کے یوٹیوب چینل پر عید اسپیشل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری نے کہا کہ میں اگر بانی پی ٹی آئی کا مشیر ہوتا تو انہیں یہ مشورہ دیتا کہ انہیں القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔
نعیم بخاری نے عمران خان کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں ؟ کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی توہم پرست بھی ہوگئے تھے کہ آج دن اچھا نہیں۔

ممتاز وکیل نعیم بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان توہم پرست ہو گئے تھے، یہ راستہ ٹھیک ہے، آج دن اچھا نہیں، آج یہ کپڑے اچھے ہیں۔ مزار پر جاکر سجدہ بھی کیا گیا۔ میری نظر میں عمران خان نہ مردم شناس ہے اور نہ ہی عورت شناس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں؟ کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے۔ اگر آپ نے یوسف رضا گیلانی کی نقل کی، تو ان میں آپ میں کیا فرق رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں، وہ فواد چوہدی کو کیسے منتخب کرسکتے ہیں اور بابر اعوان ان کے روحانی مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟ کوئی حیا کریں، خدا کا خوف کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.