News Views Events

مارچ میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز  انڈیکس 50 فیصد سے نیچے گر گیا

0

بیجنگ :  چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ  کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرزانڈیکس 49.6 فیصد  رہا، جو فروری  کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس کم تھا  اور عالمی معاشی ترقی سست وری کا شکار رہی ہے۔

علاقوں کے لحاظ سے دیکھا جائے ، تو امریکہ میں مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 48.9فیصد تھا ، جو فروری کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس کم تھا ، جو یہ عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں مزید گراوٹ کا باعث بنا۔ اگرچہ یورپی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس اب بھی 50فیصد سے نیچے ہے، لیکن اس میں فروری  کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔ افریقہ کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.8فیصد  تک بڑھا ہے  اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی میں بہتری آئی ہے. ایشیا کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 51.3 فیصد رہا جو مسلسل دو ماہ سے 51 فیصد سے زیادہ  رہا۔

ان میں سے ، چین کی مینوفیکچرنگ انڈسٹری  مسلسل دو ماہ سے ترقی کررہی ہے اور 50فیصد سے زیادہ کی توسیع کی حد میں چل رہی ہے۔ چین کی مینوفیکچرنگ صنعت کی مسلسل بہتری نے ایشیاء کی مینوفیکچرنگ صنعت کی مستحکم ترقی کے لئے اہم مدد فراہم کی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف پالیسی  تجارتی تنازعات کو ناگزیر بناتی ہے اور خود امریکہ اور دنیا بھر کے دیگر ممالک پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، جس کی وجہ سے قلیل مدت میں عالمی تجارتی اخراجات میں اضافے اور عالمی سپلائی چین میں افراتفری اور "کثیرالجہتی نقصان”  کی صورتحال پیدا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.