چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات” کا ہسپانوی ورژن شائع
بیجنگ :چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کے ذریعے ترجمہ کردہ کتاب "چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات ” کا ہسپانوی ورژن حال ہی میں سنٹرل کمپائلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس نے شائع کیا ہے، جو اندورن اور بیرون ملک دستیاب ہے۔
کتاب "چینی طرز کی جدیدیت پر شی جن پھنگ کے بیانات کے اقتباسات ” میں چینی صدر شی جن پھنگ کے چینی طرز کی جدیدیت کے موضوع پر کیے گئے اہم بیانات شامل ہیں۔
اس کتاب کا ہسپانوی ورژن اور اس سے قبل شائع ہونے والے انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی اور جاپانی ورژنز بین الاقوامی قارئین کے لیے چینی خصوصیات کے حامل جدیدیت کے نظریاتی نظام کو گہرائی سے سمجھنے اور بین الاقوامی برادری میں پرامن ترقی، باہمی فائدے کے تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی عالمی جدیدیت کے تصور کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔