News Views Events

11امریکی ادارے چین کے ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل

0

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے سکائی دیو اور برینک ڈرونز سمیت 11 امریکی اداروں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی اپنی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان اداروں نے چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ نام نہاد فوجی ٹیکنالوجی تعاون شروع کیا ہے جس سے چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا۔

بیان کے مطابق چین نے متعلقہ قوانین اور ضوابط کے تحت 11 اداروں کو ان کی غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے جوابدہ ٹھہرایا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ ناقابل بھروسہ اداروں کی اپنی فہرست سے متعلق امور کو دانشمندی سے نمٹاتا ہے اور صرف ان چند غیر ملکی اداروں کو ہدف بناتا ہے جو چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ایماندار اور قانون کی پاسداری کرنے والے غیرملکی اداروں کو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکومت ہمیشہ کی طرح تمام ممالک کے اداروں کو چین میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لئے خوش آمدید کہتی ہے اور قوانین و ضابطوں کی پاسداری کرنے والے غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے مستحکم، شفاف اور متوقع کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.