News Views Events

پولارڈ اور براوو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کا حصہ بن گئے

کیرون پولارڈ، جو دنیا کے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، 600 سے زائد میچز کھیل چکے ہیں اور 11,000 سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔ وہ 2019 سے 2022 تک ویسٹ انڈیز کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہے اور 15 بڑے ٹائٹلز جیتے۔

0

لندن، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) سیزن 2 میں سابق عالمی کرکٹ اسٹارز کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، اور اب ڈیوائن براوو اور کیرون پولارڈ نے بھی ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی نمائندگی کے لیے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ایک بار پھر میدان میں اتارنا ہے، اور ان دونوں تجربہ کار آل راؤنڈرز کی شمولیت سے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے۔

ڈیوائن براوو نے اپنی واپسی پر کہا:
"جب میں نے کرکٹ چھوڑی تھی، تب میرا جسم پوری طرح تیار نہیں تھا۔ اب میں نے مکمل توجہ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور میں اپنی کارکردگی پر بھرپور محنت کروں گا۔”

براوو، جو 2004 سے 2021 تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے رہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی اور خصوصاً آخری اوورز میں بہترین بولنگ کے لیے مشہور ہیں۔ وہ 582 میچز میں 631 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے کامیاب بولرز میں شمار ہوتے ہیں۔

کیرون پولارڈ کے ساتھ دوبارہ کھیلنے پر براوو نے کہا:
"میری اور پولارڈ کی شراکت داری بہت پرانی ہے، یہاں تک کہ فریچائز کرکٹ شروع ہونے سے پہلے بھی۔ اب ہم ایک بار پھر اپنی قوم کی نمائندگی کریں گے، جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔”

کیرون پولارڈ، جو دنیا کے سب سے کامیاب ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، 600 سے زائد میچز کھیل چکے ہیں اور 11,000 سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔ وہ 2019 سے 2022 تک ویسٹ انڈیز کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہے اور 15 بڑے ٹائٹلز جیتے۔

ان دونوں کرکٹ لیجنڈز کی شمولیت سے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے، اور شائقین کو ان کی دھماکہ خیز کارکردگی دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.