امریکہ کا درآمد شدہ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق
نیویارک: درآمد شدہ گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا امریکی صدر کا اقدام 3 اپریل کو باضابطہ طور پر نافذ ہوگیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ جن مصنوعات کو اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف اور آٹو ٹیرف کا سامنا ہے وہ "ریسیپروکل ٹیرف” کے تابع نہیں ہوں گی۔
ٹرمپ نے 26 مارچ کو وائٹ ہاؤس میں ایک اعلامیے پر دستخط کیے تھے جس میں درآمد شدہ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی دستاویز کے مطابق 25 فیصد ٹیرف درآمد شدہ مسافر کاروں (سیڈان، ایس یو وی وغیرہ) اور ہلکے ٹرکوں کے ساتھ ساتھ اہم آٹوموٹو اجزاء (انجن، ٹرانسمیشن وغیرہ) پر لاگو ہوگا اور اگر ضروری ہوا تو اسے دیگر پرزوں تک بڑھایا جائے گا۔
اس سے قبل امریکہ نے گاڑیوں پرمجموعی طور پر 2.5 فیصد محصولات عائد کیے تھے ۔ وائٹ ہاؤس کی دستاویز کے مطابق گاڑیوں پر تازہ ترین 25 فیصد ٹیرف موجودہ محصولات کی بنیاد پر عائد کیے جا رہے ہیں۔