چینی حکومت کی جانب سے میانمار کے لئے ہنگامی امداد کی دوسری کھیپ روانہ
ینگون:چین کی قومی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایڈمنسٹریشن (این آئی ڈی سی اے) سے ملی اطلاع کے مطابق، چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کی جانے والی زلزلہ امداد کی دوسری کھیپ 3 تاریخ کی صبح بیجنگ سے روانہ کی گئی۔
اطلاع کے مطابق، دوسری کھیپ میں 800 خیمے، 2000 کمبل، 3000 ڈبے بسکٹ، منرل واٹر کی 2000 بوتلیں اور دیگر فوری ضرورت کی اشیا شامل ہیں، جو چائنا کارگو ایئرلائنز کے چارٹرڈ جہاز کے ذریعے ینگون بھیجی گئی ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ 31 مارچ کو میانمار پہنچ چکی ہے۔
این آئی ڈی سی اے کے ترجمان لی مِنگ نے کہا کہ چین میانمار کی ضروریات کے مطابق مسلسل امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ متاثرین جلد از جلد اس آفت پر قابو پا سکیں۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں سے میانمار کے عوام اس مصیبت پر قابو پا کر تعمیر نو کا کام جلد مکمل کر لیں گے۔