News Views Events

چین میں لاجسٹکس شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

0

بیجنگ:چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے مارچ کے مہینے کے لیے چین کے لاجسٹکس پرافیشنسی انڈیکس کے اعداد و شمار جاری کیے۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلب میں عمومی بحالی کی وجہ سے لاجسٹکس شعبے کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے، انڈیکس ایک بار پھر توسیعی زون میں واپس آ گیا ہے، جبکہ سپلائی چین میں تیزی سے بحالی دیکھنے میں آ رہی ہے اور صنعتی طلب منظم طریقے سے بڑھ رہی ہے۔

مارچ میں چین کا لاجسٹکس پرافیشنسی انڈیکس 51.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ تمام اہم ذیلی اشاریوں میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ کئی شعبوں میں لاجسٹکس کی طلب میں اچھی بحالی نظر آئی۔ خاص طور پر ریلوے ، بحری اور ہوائی ٹرانسپورٹ سسٹم اور پوسٹل اور کورئیر سروسز میں نمایاں اضافہ ہوا۔

چائنا لاجسٹکس انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر لیو یو ہانگ کا کہنا ہے کہ "لاجسٹکس پرافیشنسی انڈیکس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارچ سے ہماری ملکی معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے، تمام صنعتی شعبوں میں پیداوار منظم طریقے سے بحال ہو رہی ہے، اور سپلائی چین کے مختلف حصوں کے درمیان ہم آہنگی بہتر ہوئی ہے، جس سے لاجسٹکس کے شعبے کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔”

Leave A Reply

Your email address will not be published.