روسی فضائی دفاعی فورسز نے 67 یوکرینی ڈرونز مار گرائے
روسی وزارت دفاع نے یکم اپریل کو ایک جنگی رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا کہ روسی فوج نے ڈونیٹسک کے علاقے میں رازلیو بستی کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ روسی فوج نے بیلگورود ، خرکیف ، ڈونیٹسک ، زاپوروزئی ، خرسن اور دیگر سمتوں میں یوکرینی فوج کے متعدد حملوں کو بھی پسپا کردیا ۔ روسی فضائی دفاعی فورسز نے 67 یوکرینی ڈرونز مار گرائے۔ اس کے علاوہ روسی فوج نے یوکرین کے گولہ بارود کے ڈپوز اور پروڈکشن کے مراکز اور یوکرینی فوج اور غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کی عارضی تعیناتی کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔
اسی دن ، یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ اس دن فرنٹ لائن علاقوں میں مجموعی طور پر 141 جھڑپیں ہوئیں۔ یوکرین کی فوج نے خارکیف کی سمت میں روسی فوج کے 4 حملوں اور کوپینسک سمت میں روسی فوج کے 11 حملوں کو پسپا کردیا۔ پوکرووسکی سمت میں ، روسی فوج نے ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 45 حملے کیے ، اور یوکرینی فوج نے ان حملوں میں روسی اہلکاروں اور سازوسامان کو نقصان پہنچایا۔