News Views Events

تائیوان جزیرے کے قریب مشقوں میں طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ کی شرکت

0

بیجنگ:چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ترجمان سینئر کرنل شی ای نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ایل اے کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے بدھ کے روز تائیوان جزیرے کے مشرقی علاقوں میں بحری اور فضائی یونٹس کے تعاون سے طیارہ بردار بحری جہاز شانڈونگ ٹاسک گروپ کو فوجی مشقوں میں تعینات کیا ہے۔
بیان کے مطابق ان مشقوں میں بحری جہازوں اور طیاروں کے درمیان ہم آہنگی، علاقے کے فضائی برتری اور زمینی اور سمندری اہداف پر حملے شامل تھے تاکہ جزیرے کے اندر اور باہر مربوط آپریشنز، کثیر جہتی ناکہ بندی اور کنٹرول اور متعدد سروسز کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.