بیرونی قوتوں پر انحصار کرکے تائیوان کی علیحدگی کی کوشش اور سازش ناکام رہے گی ،چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ایسٹرن تھیٹر کی جانب سے تائیوان جزیرے کے ارد گرد مشترکہ مشقوں اور تربیت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کی مشترکہ مشقیں اور تربیت تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کے لئے ایک سنگین انتباہ اور مؤثر روک تھام اور قومی خودمختاری کے دفاع اور قومی وحدت کے تحفظ کے لئے ایک جائز اور ضروری کارروائی ہے.
ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے اور تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے جس میں کسی بیرونی قوت کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو تقسیم کرنے کے لئے بیرونی قوتوں پر انحصار کرنے کی ڈی پی پی حکام کی سازش ناکام رہے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بالآخر چین کی وحدت کا عمل یقیناً مکمل ہو گا کیوں کہ یہ حقیقت پر مبنی تاریخی رجحان ہے۔
ڈونگ این اور ووچھیو جزیرے کے قریب آبی علاقے میں فوجیان کوسٹ گارڈ کی قانون کے نفاذ کی مشق
بیجنگ: چین کے فوجیان کوسٹ گارڈ نے ڈونگ این اور ووچھیو جزیرے کے قریب پانیوں میں قانون کے نفاذ میں جامع معائنے کے لئے بحری بیڑے کے ساتھ ایک مشق کا اہتمام کیا ، جس میں تیز اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے شناخت کی تصدیق ، ہنگامی معائنہ اور گرفتاری ، کنٹرول اور بے دخلی وغیرہ جیسی مشقیں شامل تھیں ۔