News Views Events

چینی حکومت کی جانب سے میانمار کے لئے ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

0

ینگون : چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ ینگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔ میانمار میں چین کے سفیر ما جیا اور میانمار کے صوبہ ینگون کے وزیر اعلیٰ سو ڈن ہوائی اڈے پر استقبال کے لئے موجود تھے۔
ما جیا نے کہا کہ پہلی کھیپ میں1200 خیمے، 8000 کمبل اور 40 ہزار سے زیادہ فرسٹ ایڈ کٹس شامل ہیں ۔ فالو اپ امدادی سامان بھی تیار ہو رہا ہے اور جلد ہی میانمار پہنچ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ چین میانمار کی ضروریات کے مطابق زلزلے سے بچاؤ اور آفات کے بعد کی تعمیر نو میں میانمار کو مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

سوڈن نے کہا کہ امدادی سامان میانمار کے عوام کے لیے چینی حکومت اور چینی عوام کی گہری دوستی کا عکاس ہے۔ زلزلے کے بعد چینی ریسکیو ٹیم بین الاقوامی برادری میں سے میانمار پہنچنے والی پہلی ریسکیو ٹیم تھی اور اس کے بعد سے چین نے متعدد امدادی ٹیمیں بھیجی ہیں۔

میانمار میں چینی سفارت خانے نے ایک دستاویز جاری کی جس میں کہا گیا کہ میانمار میں چینی سفارت خانے اور منڈلے میں قونصل جنرل میں زلزلے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کے لیے پرچم سر نگوں کیا گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.